yگلوکارہ سومیہ خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے گانا تیار کرلیا

اتوار 26 مئی 2024 19:10

3 لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) گلوکارہ سومیہ خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے گانا تیار کرلیا۔گانے کی لانچنگ تقریب 29 مئی کو ہوگی۔ سونگ کے لیرکس، کمپوزر عمران انیس، ڈائریکٹر نوید چوہدری، ارینج اور ماسٹر تابش تافو اور تافو اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سنگر سومیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے تیار کردہ سونگ ’’جیتیں گے جیتیں گے ورلڈ کپ ہم جیتیں گے‘‘ جوش و ولولے سے بھرپور ہے جو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور جیت کی لگن میں معاون ثابت ہوگا۔

سومیہ خان نے کہا کہ ہمیشہ منفرد میوزک پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے گانا 29 مئی کو سومیہ خان کے آفیشل چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔ لانچنگ تقریب پلاک نزد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔
وقت اشاعت : 26/05/2024 - 19:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :