اداکارہ مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی

پیر 13 مئی 2024 20:14

اداکارہ مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس اختتام ہفتہ پر گھڑ سواری کرتی نظر آئیں۔ اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلم دغا باز دل کی اداکارہ نے کھیلوں سے اپنی رغبت کا بھرپور ثبوت دیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں وہ گھڑ سواری کے مخصوص ڈریس اور بوٹس پہنے فیلڈ میں ایک گھوڑے کو پچکارتی نظر آئیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں مہوش حیات نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکا 1982 کا آئیکونک ہٹ بھوم بھوم دبئی کے ایک نائٹ کلب میں پرفارم کیا جس پر وہاں موجود شرکا جھوم اٹھے تھے۔

وقت اشاعت : 13/05/2024 - 20:14:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :