راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی

فلم کو شرن شرما نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 14 مئی 2024 14:02

راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) بالی وڈ کے نامور اداکار راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے ٹریلر نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

دھرما پروڈکشن کے زیراہتمام بننے والی فلم کو شرن شرما نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔12 کو ریلیز ہونے والے ٹریلر کو 24 گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھا ہے اور صرف یوٹیوب پر اس کے ویوز دس ملین تک پہنچ گئے ہیں۔فلم کی کہانی دو میاں بیوی کے درمیان گھومتی ہے اور شوہر اپنی بیوی کے کرکٹ کے شوق کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔

وقت اشاعت : 14/05/2024 - 14:02:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :