بیٹی کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ

منگل 14 مئی 2024 22:06

بیٹی کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی اکلوتی بیٹی راہا کپور کے مستقبل کے حوالے سے کی گئی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ سے ایک حالیہ انٹرویو میں راہا سے متعلق پوچھا گیا کہ راہا کی پرورش کرتے ہوئے ایسا کونسا کام ہے جو آپ چاہیں گی کہ آپ کریں اور آپ کے والدین نے نہیں کیا اس پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ واحد کام جو میں اپنے والدین سے ہٹ کے کرنا چاہوں گی وہ یہ ہے کہ میں راہا کا رجحان فنونِ لطیفہ کی طرف ڈلوانگی، اس کو کوئی آلاتِ موسیقی بجانا آتا ہو، رقص کی کوئی ایک قسم پتا ہو اور کوئی ایک کھیل بھی جانتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ تین فن سیکھنے کے بعد اسکو آگے کی زندگی میں بہت آسانیاں ہونگی، مجھے پتا ہے اس میں کچھ صحیح اور غلط نہیں لیکن یہ آپ نے مجھے پر چھوڑا ہے کہ میں فیصلہ کروں تو میں چاہوں گی راہا کم عمری میں ہی یہ سب سیکھنا شروع کردے تاکہ وہ اس کو خود پسند کرنے لگے، میں خود اس بات پر افسوس کرتی ہوں کہ میں نے کوئی آلاتِ موسیقی بجانا کیوں نہیں سیکھا۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں زیادہ جلدی گھر سے باہر نکل گئی اور راہا کو ایسا نہیں کرنے دونگی۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 22:06:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :