میٹ گالا میں شریک عالیہ بھٹ بھی بلاک آئوٹ مہم کے نشانہ بن گئیں

جمعہ 17 مئی 2024 23:17

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی بلاک آئوٹ مہم کا نشانہ بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ گالا 2024ء میں شرکت ،معصوم فلسطینیوں کی شہادت پرخاموشی اختیار کرنے اور اسرائیلی جارحیت کی حامیت کرنے پر بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بلاک آئوٹ 2024کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں عالیہ بھٹ اکیلی نہیں ہیں بلکہ بھارت سے اداکارہ پریانکا چوپڑا، ڈیپیکا پڈوکون، رنویر کپور، شاہ رخ خان، ویرات کوہلی کا نام بھی شامل ہے۔

وقت اشاعت : 17/05/2024 - 23:17:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :