سوشانت سنگھ راجپوت کا ستارہ آج کل عروج پر…کار ساز کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے

اتوار 12 اپریل 2015 12:26

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کی کامیاب فلم ‘پی کے’ کے سرفراز کا ستارہ آجکل عروج پر ہے، وہ ایک کار ساز کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی کے میں سرفراز کے کردار سے شہرت حاصل کرنیوالے سوشانتھ سنگھ راجپوت کا ستارہ آج کل عروج پر ہے، انہوں نے اپنی نئی فلم ڈیٹیکٹوو بیومکیش بکشی میں اداکاری کر کے کمال کر دکھایا ہے۔ ان کی نئی فلم نے انہیں شہرت کے ساتویں آسمان تک پہنچا دیا ہے جس کے بعد ایک کار ساز کمپنی نے انہیں اپنا برانڈ ایمبسڈر چن لیا ہے۔

وقت اشاعت : 12/04/2015 - 12:26:30