راولپنڈی، فلم اسٹارجاوید شیخ سمیت دیگرکیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

منگل 11 جون 2024 18:13

راولپنڈی، فلم اسٹارجاوید شیخ سمیت دیگرکیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) راولپنڈی پولیس نے فلم اسٹارجاوید شیخ سمیت دیگر کے خلاف پراپرٹی پروجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او روات نے بتایا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے، جو اسٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے، اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے، کیس میں روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی، اس لیے مقدمہ خارج کیا گیا۔

(جاری ہے)

پراپرٹی پروجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکا دہی کے الزام کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر نجی کمپنی کے پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی گئی، ملزمان کی سوشل میڈیا مہم کے جھانسہ میں آکر 50 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، ملزمان نے سرمایہ کاری کرنے پر وعدے کے مطابق ماہانہ کرایہ ادا کرنے کے بجائے دھمکیاں دیں۔
وقت اشاعت : 11/06/2024 - 18:13:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :