اداکارہ لیلیٰ صد یقی نے فلموں میں بھی کام کر نے کا فیصلہ کر لیا ‘3نئی فلموں میں کام کی پیشکش بھی ہو گئی

پیر 20 اپریل 2015 14:05

اداکارہ لیلیٰ صد یقی نے فلموں میں بھی کام کر نے کا فیصلہ کر لیا ‘3نئی فلموں میں کام کی پیشکش بھی ہو گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سٹیج کی نامور اداکارہ لیلیٰ صد یقی نے فلموں میں بھی کام کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیج کے بعد فلموں میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے لہراؤں گی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ صد یقی نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کے موجودہ حالات دیکھ کر دل کو بہت تکلیف ہو تی ہے اور میں بھی چاہتی ہوں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی میں دوبارہ رونقیں بحال ہو ں اس لیے میں نے بھی فلموں میں کام کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے اب تک3فلموں میں کام کر نے کی پیشکش بھی ہو چکی ہے جن کے ساتھ بہت جلدباقاعدہ معاہدہ کروں گی اور پر ستار میری حوصلہ افزائی کر یں میں انکو مایوس نہیں کر ونگی۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 14:05:34