آشا بھوسلے کا لگ گیا مومی مجسمہ

منگل 21 اپریل 2015 14:35

آشا بھوسلے کا لگ گیا مومی مجسمہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)لیجنڈری سنگر آشا بھونسلے کے مومی مجسمے کی رونمائی ممبئی میں ہوئی. سروں کی دیوی نے خاص طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ بھارتی سیاست دان شرد پوار بھی تقریب میں آئیآشا بھونسلے کا ہر گیت دلوں کے تار کو چھیڑ دیتا ہے، ہر طرح کے گانے بڑی خوبصورتی سے گا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی کی مقامی تنظیم نے خدمات کے اعتراف میں مومی مجسمہ بنایا اور آشا بھونسلے کو پھر بلایا. کہا کہ ان کی فنی صلاحتیوں کی وجہ سے انہیں اس قدر پذیرائی ملی۔مومی مجسمہ صرف آشا بھونسلے کا ہی نہیں بلکہ بھارتی سیاست دان شرد پوار کا بھی تھا جو اس محفل میں دوڑے چلے آئے۔آّشا بھونسلے فی الحال فلمی گیتوں سے دور ہیں جبھی پرستار ان کے کسی نئے گانے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 14:35:54