سکیورٹی وجوہات‘بھارتی اداکار انوپم کھیر کو پاکستانی ویزہ نہ مل سکا

پیر 4 مئی 2015 15:21

سکیورٹی وجوہات‘بھارتی اداکار انوپم کھیر کو پاکستانی ویزہ نہ مل سکا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) بھارتی اداکار انوپم کھیر کو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان کا ویزہ نہ ملا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار کو ایک نامور این جی اوز نے اپنے پرو گراموں میں شر کت کیلئے لاہور آنے کی دعوت دی جس پر انوپم کھیر نے پاکستان آنے پر رضامندی بھی ظاہر کر دی لیکن پاکستانی سفارتخانے سے سیکورٹی وجودکی وجہ سے انکا پاکستان کا ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے تاہم این جی او اب انکوکر اچی یا اسلام آباد بلانے پر غور کر رہی ہے اور امید ہے وہ رواں ماہ کے آخرتک کر اچی آئیں گے ۔

وقت اشاعت : 04/05/2015 - 15:21:16

Rlated Stars :