ڈرامہ سیریل ”اکسویں صدی “کا اسکرپٹ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا

جمعرات 30 اگست 2007 15:30

لاہور (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30 اگست 2007) نامور ڈرامہ رائٹر آصف علی پوتا کا ڈرامہ سیریل ”اکسویں صدی “کا اسکرپٹ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ۔ اس ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا آغاز 15ستمبر کے بعد کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس ڈرامہ سیریل میں معروف فنکاروں کے علاوہ نئے فنکاروں کو بھی مواقعے فراہم کئے جائینگے ۔ آصف علی پوتا نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ”اکسویں صدی “میرا ایک اچھوتا اسکرپٹ ہے جو دیکھنے والوں کو بہت پسند آئیگا۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل کا مرکزی تھیم سانگ گلوکارہ ناہید اختر گائینگی ۔

وقت اشاعت : 30/08/2007 - 15:30:41

Rlated Stars :