ڈوائن جانسن ”ورلڈ سیلفی چیمپیئن“ بن گئے‘ نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

اتوار 24 مئی 2015 12:54

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء)ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن کا نام ورلڈ سیلفی چیمپئن کے طور پرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔یہ ٹائٹل انہیں سین اینڈریس کے ورلڈ پریمیئر کے موقع پر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈوائن نے تین منٹ میں سب سے زیادہ سیلفیز لینے کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

ریکارڈ توڑنے سے قبل انہوں نے کہا کہ میں خود کو سیلفی کنگ سمجھتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں ریکارڈ توڑ دوں گا۔ بعدازاں انہوں نے کہا کہ تین منٹ تک کیمرے کے سامنے مسلسل پوز دینے سے میرے جبڑے دکھ گئے تھے لیکن مجھے یقین تھا کہ میں یہ ریکارڈ بنا لوں گا۔ ڈوائن نے اس کے بعد ایک اور سیلفی ریکارڈ کے سرٹیفکٹ کے ہمراہ بھی لی۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 12:54:14

Rlated Stars :