ڈگر فیملی کا سپوت جنسی حملوں میں ملوث، معافی مانگ لی

اتوار 24 مئی 2015 12:59

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء)" 19کڈز اینڈ کاوٴنٹنگ" نامی معروف ریئلٹی شو میں شامل اور ڈگر فیملی کے سپوت جوش ڈگر نے بچوں پر جنسی حملے کے معاملے میں معافی مانگی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جوش نے کم از کم پانچ لڑکیوں پر جنسی حملے کئے جن میں سے کم از کم ان کی سگی بہنیں تھیں۔ حملوں کا یہ سلسلہ 2002میں شروع ہوا تھا جب جوش صرف14برس کے تھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جوش نے خود پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں ایک اعتراف کیا ہے جس میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی اس حرکت نے ان کے اہل خانہ کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ جوش کے مطابق وہ اپنی حرکتوں کا والدین کے سامنے اعتراف کرچکے ہیں جنہوں نے قانونی راستہ اپناتے ہوئے متعلقہ حکام کے سامنے اعتراف جرم کا بندوبست کیا۔ انہوں نے متاثرہ خواتین اور خدا سے بھی معافی مانگی ہے۔ جوش کے ماضی کے بارے میں یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ان ٹچ ویکلی نے جاننے کے حق کو استعمال میں لاتے ہوئے مذکورہ رپورٹ طلب کی۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 12:59:34