ایکشن اور ایڈونچر سے سجی فلم ”ٹومارو لینڈ “ا یک ہفتہ میں 33 ملین ڈالر کما کر ہالی ووڈ باکس آفس پر سب سے اوپر

جمعرات 28 مئی 2015 13:14

ایکشن اور ایڈونچر سے سجی فلم ”ٹومارو لینڈ “ا یک ہفتہ میں 33 ملین ڈالر کما کر ہالی ووڈ باکس آفس پر سب سے اوپر

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) ایکشن اور ایڈونچر سے سجی فلم ٹومارو لینڈ نے 22 مئی کو سینما گھروں میں لینڈ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چھا گئی۔ حال اور مستقبل کی حیرت انگیز دنیا کے واقعات پر بنی فلم صرف پانچ روز میں 33 ملین ڈالر کما کر ہالی ووڈ باکس آفس پر سب سے اوپر ہے۔ ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے ہفتے باکس آفس پر راج کرنے والے پچ پرفکیٹ ٹو تیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ فلم میں کوئی ایکشن تھا نہ ایڈونچر لیکن کامیڈی اور موسیقی سے سجی فلم کو شائقین نے بیحد پسند کیا۔ ہالی ووڈ باکس آفس پر تیسرا نمبر ایکشن اور مار دھاڑ سے سجی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ہے جو 24 اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کما چکی ہے۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:14:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :