جیکولین فرنینڈس کے نخرے آسمانوں پر ‘ 3منٹ کے رقص کیلئے 75لاکھ وصول کئے

جمعہ 29 مئی 2015 15:17

جیکولین فرنینڈس کے نخرے آسمانوں پر ‘ 3منٹ کے رقص کیلئے 75لاکھ وصول کئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)جیکولن فرنینڈس کے تو نخرے اور معاوضہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا. دبئی میں صرف تین منٹ کے لئے پرفارم کرنے کے پورے پچھتر لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔لگتا یہی ہے کہ جیکولین فرینڈس دونوں ہاتھوں سے اپنی تجوریاں بھرنا چاہتی ہیں۔ دبئی میں پرفارم کرنے کی پیش کش ہوئی تو صرف تین منٹ کی انٹری کے لیے پچھتر لاکھ روپے مانگ ڈالے۔

(جاری ہے)

سری لنکن بیوٹی نے حال ہی میں شادی کی تقریب میں اپنا ناچ دکھانے کے لیے چار کروڑ روپے وصول کیے۔اب دبئی میں ہونیوالے عرب انڈو بالی وڈ ایوارڈ تقریب کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا تو منہ کھول کر پچھتر لاکھ روپے مانگ لیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جیکولین فرینڈس کی یہ پرفارمنس صرف تین منٹ کے لیے ہوگی۔ فی الحال تو منتظمین معاوضہ سن کر سوچ بچار میں ہیں کہ اداکارہ کو یلں یا نہیں۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 15:17:43

Rlated Stars :