فلم ’’لگان ‘‘میں وائس اووردینے کے لیے امیتابھ بچن تیارنہیں تھے

فلم میں عامرخان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب بیک گرائونڈ میں اس کہانی کو امیتابھ بچن بیان کر رہے ہوتے ہیں

منگل 29 اپریل 2025 13:51

فلم ’’لگان ‘‘میں وائس اووردینے کے لیے امیتابھ بچن تیارنہیں تھے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)معروف ہدایتکار آشوتوش گواریکر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’’لگان ‘‘میں وائس اوور دینے کے لیے امیتابھ بچن تیار نہیں تھے۔فلم کے ہدایتکار کے بقول امیتابھ بچن نے خبردار کیا تھا کہ آج تک میں نے جس فلم میں وائس اوور دی ہے وہ فلاپ ہو جاتی ہے۔ہدایتکار آشوتوش نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم پہلی بار امیتابھ صاحب کے پاس گئے تو انہوں نے ایک روایت کا ذکر کیا۔

امیتابھ بچن نے عامر خان سے کہا کہ جب بھی میں کسی فلم کو وائس اوور دیتا ہوں، وہ فلم کامیاب نہیں ہوتی، وہ فلاپ ہو جاتی ہے۔ اگر تم یہ خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہو تو ٹھیک ہے، لیکن بعد میں مجھ سے شکایت نہ کرنا۔ہدایت کار آشوتوش کے بقول امیتابھ صاحب کی اس بات پر عامر خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ آپ نے ہی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن نے ’’لگان‘‘دیکھی تو انہیں فلم اور اس کے بیانیے (narration style)کی سمجھ آ گئی اور پھر انہیں فلم کا حصہ بنانا آسان ہو گیا۔

یاد رہے کہ بلاک بسٹر فلم لگان میں امیتابھ بچن کی جاندار آواز نے کہانی کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ اسے ایک لازوال کلاسک میں تبدیل کرنے میں اہم کردار بھی ادا کیا تھا۔فلم برطانوی دور کی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک گائوں کو دیہاتیوں کو لگان معاف کرانے کے لیے انگریز ٹیم سے کرکٹ میچ کھیلنا ہوتا ہے۔اس فلم میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب بیک گرائونڈ میں اس کہانی کو امیتابھ بچن بیان کر رہے ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/04/2025 - 13:51:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :