ہمایوں سعید کی فلم”جوانی پھر نہیں آنی“ کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی
منگل 16 جون 2015 11:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد پورے عملے سمیت اداکار ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، مہوش حیات، عائشہ خان، اور صروت گیلانی سمیت متعدد اداکاروں نے جشن منایا۔
ہمایوں سعید کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ شوٹنگ کے آخری روز کراچی میں شدید گرمی تھی مگر یہ باآسانی مکمل کر لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سے قبل انہوں نے فلم کو تھائی لینڈ میں شوٹ کیا جو کہ کافی خوشگوار تجربہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کا پورا عملہ شوٹنگ سے کافی خوش ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ شائقین کو فلم کتنی پسند آتی ہے۔(جاری ہے)
فلم کا ٹریلر ہولی وڈ کی فلم”ہینگ اوور“ سے کافی مشابہ ہے، اور ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کے مرکزی کردار اپنی زندگی کے سب سے بہترین لمحات گزار رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے کلچرل سیکریٹری کی پوسٹ سے استعفی بھی دے دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم میں کچھ ایسا کیا ہے جو ان کے اپنے طے کردہ اصولوں نے ہٹ کر ہے جس کی وجہ سے وہ پارٹی کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے۔Rlated Stars :
مہوش حیات
Mehwish Hayat
ہمایوں سعید
Humayun Saeed
حمزہ علی عباسی
Hamza Ali Abbasi
واسع چوہدری
Vasay Chaudhry
عائشہ خان
Ayesha Khan
احمد علی بٹ
Ahmad Ali Butt
Famous Showbiz Stars
Saeeda Imtiaz
Pablo Schreiber
Nichole Bloom
Zoie Palmer
Natalie Alyn Lind
Nigaar Khan
Marguerite Moreau
Mehmood Aslam
Christina Applegate
Rosie Huntington-Whiteley
Gemma Arterton
Emma Watson
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں