ہمایوں سعید کی فلم”جوانی پھر نہیں آنی“ کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی
منگل 16 جون 2015 11:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد پورے عملے سمیت اداکار ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، مہوش حیات، عائشہ خان، اور صروت گیلانی سمیت متعدد اداکاروں نے جشن منایا۔
ہمایوں سعید کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ شوٹنگ کے آخری روز کراچی میں شدید گرمی تھی مگر یہ باآسانی مکمل کر لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سے قبل انہوں نے فلم کو تھائی لینڈ میں شوٹ کیا جو کہ کافی خوشگوار تجربہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کا پورا عملہ شوٹنگ سے کافی خوش ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ شائقین کو فلم کتنی پسند آتی ہے۔(جاری ہے)
فلم کا ٹریلر ہولی وڈ کی فلم”ہینگ اوور“ سے کافی مشابہ ہے، اور ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کے مرکزی کردار اپنی زندگی کے سب سے بہترین لمحات گزار رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے کلچرل سیکریٹری کی پوسٹ سے استعفی بھی دے دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم میں کچھ ایسا کیا ہے جو ان کے اپنے طے کردہ اصولوں نے ہٹ کر ہے جس کی وجہ سے وہ پارٹی کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مومنہ اقبال ہراسگی کیس، ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
اریجیت سنگھ بہتر گلوکار ہونگے لیکن عاطف اسلم کی جگہ لینا ناممکن ہی: رفاقت علی خان
-
شاہ رخ نے اپنے دہلی والے گھر کی باقی منزلیں بھی 37 کروڑ میں خرید لیں
-
شادی اور طلاق میرا فیصلہ تھا، کسی اور کو اس کا قصور وار نہیں ٹھہراتی: میرا سیٹھی
-
’’ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے‘‘
-
فلم ”ستلج “ پر پابندی پنجاب کی تاریخ کے درناک باب کو دبانے کی کوشش ہے، ایس یو ایف
-
دلجیت دوسانجھ کی فلم ستلج واٹس ایپ پر وائرل
-
شعیب اختر سے ملاقات کی ویڈیو پر ڈکی بھائی کا ردعمل، افواہوں کو مسترد کر دیا
-
مشی خان کا پاکستانی ڈراموں میں بولڈ مناظر کے بڑھتے رجحان پر اظہارِ تشویش
-
ندا یاسر لباس کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
-
ہانیہ عامر بولڈ لباس کے باعث پھر تنقید کا شکار
-
عظیم میوزیکل گھرانے کے عظیم فنکار گلوکار طارق طافو کی یاد میں لاہور میں تعزیتی تقریب کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.