آرنلڈ کے بیٹے نے طعنوں سے بچنے کیلئے نام بدلنے پرغورکیا تھا

جمعرات 5 جون 2025 21:33

آرنلڈ کے بیٹے نے طعنوں سے بچنے کیلئے نام بدلنے پرغورکیا تھا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کے صاحبزادے پیٹرک شوارزنیگر نے اقربا پروری کے طعنوں سے بچنے کیلیے نام بدلنے پر غور کیا تھا۔پیٹرک اور آرنلڈ شوارزنیگر نے ایکٹرز آن ایکٹرز 2025 کے ایڈیشن میں شرکت کی اور ایک دوسرے کے کیریئر، اداکاری اور زندگی کے مختلف پہلووں پر گفتگو کی۔

آرنلڈ نے 31 سالہ اسٹار پیٹرک شوارزنیگر سے استفسار کیا کہ کیا کبھی تمہیں لگا کہ مشہور خاندانی نام تمہارے لیے رکاوٹ ہی پیٹرک شوارزنیگر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک وقت میں اپنا نام بدلنے پر سنجیدگی سے غور کیا تھا، سوچ یہ تھی کہ اپنے مشہور والد آرنلڈ شوارزنیگر کے نام سے جڑے بوجھ سے بچ سکوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فکر تھی کہ اگر کاسٹ ہوا تو لوگ کیا کہیں گی اور پھر لوگوں نے کہا بھی کہ مجھے یہ کردار آپ اور والدہ کی وجہ سے ملا ہے۔

(جاری ہے)

31 سالہ اسٹار اداکار نے یہ بھی کہا کہ یہی وجہ تھی کہ میں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں سوچا کہ میں کوئی فرضی نام اختیار کرلوں، لیکن مجھے وقت کے ساتھ سمجھ آیا کہ مجھے آپ کے سائے سے نکل کر نہیں بلکہ اپنے انداز میں آگے بڑھنا ہے۔پیٹرک کو اداکاری کی دنیا میں رکھنے کے بعد مسلسل اپنے والد سے موازنہ جھیلنا پڑا تھا، اس صورتحال پر آرنلڈ نے جواب دیا کہ میں خوش ہوں کہ تم نے اپنا نام نہیں بدلا تو میں تمہاری کامیابی کا کریڈٹ لے سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تم نے اپنی صلاحیت ثابت کی، یہی وجہ ہے اقربا پروری کا تصور خود بخود ختم ہوا، تم نے کامیاب اداکاروں میں جگہ بنالی ہے۔پیٹرک نے 2000 میں معمولی کرداروں سے اداکاری کا سفر شروع کیا، نو عمری میں انہوں نے کئی فلموں میں معاون کردار نبھائے جبکہ 2018 میں مڈنائٹ سن میں مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ سال 2025 میں اس وقت پہنچان ملی جب دی وائٹ لوٹس کے تیسرے سیزن میں کامیابی کے بعد وہ اپنی الگ شناخت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
وقت اشاعت : 05/06/2025 - 21:33:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :