انتظار ختم، میگا بجٹ ’’لو گرو ‘‘اور ’’دیمک ‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز
دونوں فلموں کا باکس آفس پر مقابلہ ہوگا/’’لو گرو ‘‘کمائی میں ’’دیمک ‘‘کو پیچھے چھوڑ دے گی‘شائقین اور فلمی مبصرین
جمعہ 6 جون 2025 15:22

(جاری ہے)
’’دیمک ‘‘میں فیصل قریشی کے علاوہ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور سونیا حسین بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات رافع راشدی نے دی ہے۔
’’لو گرو ‘‘میں بھی جاوید شیخ، احمد علی بٹ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے۔دونوں فلموں کا باکس آفس پر مقابلہ ہوگا، تاہم شائقین اور فلمی مبصرین کے اندازوں کے مطابق ’’لو گرو ‘‘کمائی میں ’’دیمک ‘‘کو پیچھے چھوڑ دے گی اور ہمایوں سعید و ماہرہ خان کی فلم کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔دونوں فلموں کا پریمیئر رواں ہفتے کراچی میں ہوا تھا، پہلے دیمک کا پریمیئر ہوا تھا جب کہ 5جون کی شب کو لو گرو کا پریمیئر منعقد کیا گیا۔ہمایوں سعید نے ’’لو گرو ‘‘کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ مذکورہ فلم ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس میں 25کروڑ روپے سے بھی زائد کا بجٹ لگا اور انہیں پوری امید ہے کہ فلم 100کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرے گی۔پروموشن کی ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان نے بھی فلم کی کمائی 100کروڑ روپے تک جانے کی اجتماعی دعا بھی کرائی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Johnny lever

Ameesha Patel

Rubina Ashraf

Kevin Durand

Surveen Chawla

Patrick Swayze

Nora Arnezeder

Ashley Johnson

Ejaz Durrani

Kate Beckinsale

Angela Bassett

Maisie Williams
Showbiz News In Urdu
-
رائل چیلنجرز کی جیت کے جشن میں بھگڈر سے 11 افراد کی ہلاکت، فرنچائز کے کئی ملازمین گرفتار
-
نئی پاکستانی فلم " ویلکم ٹو پنجاب" کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی
-
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی 13ویں برسی 13جون کو منائی جائے گی
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے خلاف عورت مارچ اسلام آباد کا مظاہرہ
-
پاکستان کا دورہ شاندار تھا، 20 افراد تصویر لینے کے لیے کمرے میں آگئے، ترک ادا کار انجین التان
-
انتظار ختم، میگا بجٹ ’’لو گرو ‘‘اور ’’دیمک ‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز
-
عیدالاضحی پر سٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل
-
ریجنل ڈرامہ فیسٹیول کا بارھواں دن، معروف فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی