خدا جانتا ہے، عاصم اظہرسے منگنی ختم ہونے کے بعد میرب علی کا ردعمل

جمعہ 20 جون 2025 21:11

خدا جانتا ہے، عاصم اظہرسے منگنی ختم ہونے کے بعد میرب علی کا ردعمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) ماڈل و اداکارہ میرب علی کی جانب سے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ختم ہونے کے بعد مبہم رد عمل دینے کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔عاصم اظہر نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ انہوں نے اور میرب علی نے کافی غور و فکر کے بعد باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرلیے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اگرچہ ان کا رشتہ ِختم ہوگیا لیکن وہ اور میرب علی ایک دوسرے کے خاندان کی عزت کرتے رہیں گے، ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے بھی ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی اپیل کی تھی۔عاصم اظہر کی جانب سے منگنی ختم کیے جانے کی تصدیق کے بعد میرب علی نے کوئی رد عمل نہیں دیا تھا لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں مبہم رد عمل دے دیا۔

(جاری ہے)

میرب علی نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ کسی نے ان سے پوچھا کہ وہ اپنی سائیڈ کی کہانی کیوں نہیں بتا رہیں انہوں نے لکھا کہ انہوں نے سوال کرنے والے کو جواب دیا کہ ان کی طرف کی کہانی خدا جانتا ہے اور ان کے لیے یہی کافی ہے۔میرب علی کی جانب سے دیے گئے مختصر اور مبہم رد عمل کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اسے شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

بعض مداحوں نے میرب علی پر طنز بھی کی اور لکھا کہ جب کسی کے پاس بتانے کے لیے کوئی کہانی نہیں ہوتی، وہ یہی بول کر خاموش ہوجاتا ہے کہ ان کی طرف کی کہانی خدا جانتا ہے۔کچھ مداحوں نے لکھا کہ انہیں پوری کہانی معلوم ہے، ساتھ ہی بعض افراد نے میرب علی پر عاصم اظہر کو دھوکا دینے کا الزام بھی عائد کیا جب کہ بعض نے لکھا کہ گلوکار نے انہیں بھی دھوکا دیا۔

کچھ صارفین نے لکھا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ عاصم اظہر سب کو کاٹ رہے ہیں یا پھر عاصم اظہر کو سب کاٹ رہے ہیں خیال رہے کہ میرب علی سے قبل عاصم اظہر کے تعلقات اداکارہ ہانیہ عامر سے تھے اور دونوں کی جلد منگنی اور شادی کی افواہیں بھی تھیں لیکن ان میں کسی بھی تعلق میں بندھنے سے قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔ہانیہ عامر سے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے مارچ 2022 میں منگنی کی تھی اور ان کی جلد شادی کی افواہیں بھی تھیں لیکن 12 جون 2025 کو دونوں نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 20/06/2025 - 21:11:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :