والد میرے آئیڈیل ہیں ، جان ابراہم

ہفتہ 20 جون 2015 15:32

والد میرے آئیڈیل ہیں ، جان ابراہم

ممبئی ۔20جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ ان کے والد انکے آئیڈیل ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراہم نے کہا ہے کہ زندگی میں ہر کسی کا کوئی نہ کوئی آئیڈیل ہوتا ہے اور میرے آئیڈیل میرے والد ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے والد اصولوں پر کاربند رہنے والے انسان ہیں انہوں نے ساری زندگی سادہ زندگی بسر کی اور وہ نہایت ہی محنتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہا ہوں ۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 15:32:59

Rlated Stars :