کیا 'جراسک ورلڈ' میں پاکستانیوں کی توہین کی گئی؟

ہفتہ 20 جون 2015 16:14

کیا 'جراسک ورلڈ' میں پاکستانیوں کی توہین کی گئی؟

ہولی وڈ سائنس فکشن فلم 'جراسک ورلڈ' نے محض چند دنوں میں ہی نصف ملین سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر تاریخی دھوم مچائی، لیکن سوشل میڈیا پر فلم کی کامیابی سے زیادہ کسی اور چیز کی دھوم ہے. سوشل میڈیا پر فلم میں 5 سے 10 منٹ تک چلنے والے ایک سین کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، جس نے نسلی تعصب کو ہوا دی ہے۔

(جاری ہے)

جراسک ورلڈ میں دکھائے گئےڈائناسارز کی ایک قسم، پاکی سیفالوسورس (Pachycephalosaurus) ہے اور جب بہت سے پاکی سیفالوسورس ڈائناسارز ایک ساتھ فرار ہوکر بے قابو ہوجاتے ہیں تو فلم کا ایک کردار کہتا ہے، "پاکیز قابو سے باہر ہوگئے ہیں"، یہ لفظ 'پاکی' کی طرح معلوم ہوتا ہے، جو پاکستانیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اگرچہ لفظ 'پاکی'، پاکستانی کی مختصر شکل ہے جسے برطانیہ میں زیادہ تر جنوبی ایشیائی لوگوں کے لیے توہین آمیز انداز میں بولا جاتا ہے، لیکن اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس فلم کے مصنف امریکی ہیں اور فلم کی شوٹنگ کوسٹا ریکا میں کی گئی، کیوں کہ جو نقصان ہونا تھا، وہ تو ہوچکا۔ اس حوالے سے بہت سے لوگوں نے غصے کا اظہار طنزیہ اورمزاحیہ انداز میں کیا جبکہ مشہور مسلم کامیڈین گزی بیئر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں بلاک بسٹر فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 16:14:56