کیا 'جراسک ورلڈ' میں پاکستانیوں کی توہین کی گئی؟
ہفتہ 20 جون 2015 16:14
ہولی وڈ سائنس فکشن فلم 'جراسک ورلڈ' نے محض چند دنوں میں ہی نصف ملین سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر تاریخی دھوم مچائی، لیکن سوشل میڈیا پر فلم کی کامیابی سے زیادہ کسی اور چیز کی دھوم ہے. سوشل میڈیا پر فلم میں 5 سے 10 منٹ تک چلنے والے ایک سین کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، جس نے نسلی تعصب کو ہوا دی ہے۔
(جاری ہے)
جراسک ورلڈ میں دکھائے گئےڈائناسارز کی ایک قسم، پاکی سیفالوسورس (Pachycephalosaurus) ہے اور جب بہت سے پاکی سیفالوسورس ڈائناسارز ایک ساتھ فرار ہوکر بے قابو ہوجاتے ہیں تو فلم کا ایک کردار کہتا ہے، "پاکیز قابو سے باہر ہوگئے ہیں"، یہ لفظ 'پاکی' کی طرح معلوم ہوتا ہے، جو پاکستانیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اگرچہ لفظ 'پاکی'، پاکستانی کی مختصر شکل ہے جسے برطانیہ میں زیادہ تر جنوبی ایشیائی لوگوں کے لیے توہین آمیز انداز میں بولا جاتا ہے، لیکن اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس فلم کے مصنف امریکی ہیں اور فلم کی شوٹنگ کوسٹا ریکا میں کی گئی، کیوں کہ جو نقصان ہونا تھا، وہ تو ہوچکا۔ اس حوالے سے بہت سے لوگوں نے غصے کا اظہار طنزیہ اورمزاحیہ انداز میں کیا جبکہ مشہور مسلم کامیڈین گزی بیئر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں بلاک بسٹر فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا
-
شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
-
صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
-
اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
-
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
-
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
-
اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
-
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
-
مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.