فلم میرے مزاج کیخلاف نہیں ، اگر کوئی مناسب کردار ملا تو ضرور کروں گی ‘ صبا فیصل

ہمیشہ جونیئر اداکاروں کو سپورٹ کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہوں ‘ نامور اداکارہ کی گفتگو

اتوار 21 جون 2015 12:22

فلم میرے مزاج کیخلاف نہیں ، اگر کوئی مناسب کردار ملا تو ضرور کروں گی ‘ صبا فیصل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) ٹی وی کی نامور اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ جونیئر اداکاروں کو سپورٹ کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہوں، نیوز کاسٹر سے اداکارہ تک کے سفر میں میرے سینئرز نے مجھے ہر قدم پر گائیڈ کیا ہے جو میرے لیے سرمایہ حیات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں چند مخلص دوستوں اور سینئرز کی مرہون منت ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فارغ اوقات میں گھر کے کاموں پر بھرپور توجہ دیتی ہوں ، پرانی غزلیں اور کلاسیکی موسیقی پسند ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم میرے مزاج کے خلاف نہیں ہے ، اگر کوئی مناسب کردار ملا تو فلم ضرور کروں گی تاہم فی الحال میرے تمام تر توجہ ٹی وی ڈراموں پر مرکوز ہے ۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 12:22:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :