اینی باڈی کین ڈانس2 ڈانس شو جیسی فلم ہے، نمرتا جوشی

اتوار 21 جون 2015 16:01

اینی باڈی کین ڈانس2 ڈانس شو جیسی فلم ہے، نمرتا جوشی

ممبئی ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) بالی وڈفلم ناقد نمرتا جوشی نے کہا ہے کہ فلم اینی باڈی کین ڈانس2 ایک ڈانس شو جیسی ہے۔اپنے ایک بیان میں نمرتا نے کہا کہ فلم کی کہانی کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کردار کو قائم کیا جا سکا ہے۔انھوں نے کہا کہ فلم میں مکالمے ایسے ہیں جیسے بس یوں ہی چلتے پھرتے لکھے گئے ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ڈانس کے درمیان کہانی پروئی گئی ہے نہ کہ کہانی کے اندر رقص ڈالا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ فلم میں اس طرح کا ڈانس دکھایا جا ئے جونوجوانوں کے لیے ویسا کر پانا ممکن ہو۔واضح رہے کہ اینی بڈی کین ڈانس2‘ رواں ہفتے ریلیز ہونے والی ایک تھری ڈی فلم ہے جو اسی نام کی فلم کا سیکوئل ہے اور اس کی ہدایتکاری کوریوٴگرافر ریمو ڈیسوزا نے کی ہے۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 16:01:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :