جان ابراہم اور ابھشیک بچن نے ”ہیرا پھیری تھری“ کی عکسبندی شروع کر دی

اتوار 21 جون 2015 16:01

جان ابراہم اور ابھشیک بچن نے ”ہیرا پھیری تھری“ کی عکسبندی شروع کر دی

ممبئی ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور ابھشیک بچن نے فلم ”ہیرا پھیری تھری“ کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کی ہدایات نیراج وڑا نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم ہیرا پھیری کا تیسرا سیکوئل ہے۔ ابھشیک بچن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ جان ابراہم نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم بڑی دلچسپ ہے اور شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 16:01:56

Rlated Stars :