ہالی ووڈ فلم ”فینٹاسٹک فور“7اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 22 جون 2015 11:38

ہالی ووڈ فلم ”فینٹاسٹک فور“7اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) مارویل کامکس کے سپر ہیرو کرداروں پر مبنی فلم ”فینٹاسٹک فور“کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جوش ٹرینک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے دوسری دنیاکا رخ کرتے ہیں تاکہ زمین کو دشمنوں سے محفوظ رکھا جائے۔فلم میں اپنی اداکاری کو جوہر دکھانے والوں میں مائلس ٹیلر،کیٹ مارا،مائیکل بی جارڈن،جیمی بیل،ٹوبی کیبل،ریگ ای کیتھی اور ٹم بلیک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ کے پروڈیوسر سیمن کین برگ کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 7اگست کو سینما گھروں کی زینب بنے گی۔

وقت اشاعت : 22/06/2015 - 11:38:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :