اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ” پیکو“ کے عملہ سے خاص فرمائش

ہفتہ 27 جون 2015 17:37

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ” پیکو“ کے عملہ سے خاص فرمائش

ممبئی ۔27جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم ” پیکو“ کے عملے سے ایک خاص فرمائش کر دی ۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم ” پیکو“ کے عملے سے فلم میں پہنی گئی ” بالیاں“ اپنے پاس بطور نشانی رکھنے کی خاص فرمائش کی ہے ، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ” پیکو“ ان کے کیریئر کی اہم ترین فلم ہے جس میں انہوں نے یادگار ترین کردار نبھایا اور وہ اس فلم میں پہنی گئی بالیاں اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں تاکہ فلم کی یادیں سالوں بعد بھی تازہ ہی رہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار امیتابھ بچن اور عرفان خان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 27/06/2015 - 17:37:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :