نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا، سلمان خان

جمعرات 28 اگست 2025 21:37

نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا، سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا ررہا۔بالی ووڈ سٹار نے بگ باس 19کے پریمیئر کے دوران کانٹینٹ کری ایٹر تانیا متل کیساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

تانیا متل نے اداکار سے سوال پوچھا کہ سر، کیا سچا پیار زندگی میں ہمیشہ ادھورا ہی رہتا ہی سلمان خان نے اس سوال کا ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم کیونکہ نہ مجھے کبھی سچا پیار ہوا ہے اور نہ کچھ ادھورا رہا ہے۔اداکار کا یہ جواب سن کر تانیہ متل اور پریمیئر میں شریک تمام لوگ ہنسنے لگے۔

وقت اشاعت : 28/08/2025 - 21:37:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :