i علی حیدر کے بیان پر چاہت فتح علی خان کا دلچسپ ردعمل

د*میں خود غریب آدمی ہوں، 20 کروڑ دینے کی استطاعت نہیں، چاہت فتح علی خان

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گلوکار علی حیدر کے اس بیان پر طنزیہ ردعمل دیا ہے جس میں علی حیدر نے کہا تھا کہ وہ 20 کروڑ روپے ملنے کے باوجود ان کے ساتھ گانا نہیں گائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک پوڈکاسٹ کے دوران علی حیدر سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی جائے تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر تیار ہوں گی اس پر علی حیدر نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ "نہیں، چاہت کو اپنے انداز میں جینے دیا جائے، یہ ان کا وقت ہے اور شاید اللہ نے ان کی کوئی بڑی دعا قبول کر لی ہے۔

" Mعلی حیدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے ہنستے ہوئے کہامیں خود ایک غریب آدمی ہوں، میرے پاس 20 کروڑ دینے کی استطاعت ہی نہیں۔ اگر علی حیدر انکار کرتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ علی حیدر "چھوٹے قد کے گلوکار ہیں جو کراچی سے امریکا منتقل ہو گئے ہیں، لیکن وہ خود برصغیر کے سب سے بڑے گلوکار ہیں کیونکہ گانے لکھنے سے لے کر موسیقی بنانے، ویڈیوز تیار کرنے اور ریلیز کرنے تک سب کچھ خود کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/09/2025 - 18:35:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :