ش* معروف گلوکارہ قرة العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں ریچھ کے حملے کا شکار

‘ حملے میں دونوں بازو زخمی، ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کر دیا گیا، محکمہ وائلڈ لائف اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

Iاسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) پاکستان کی معروف گلوکارہ قرة العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران برائون ریچھ کے حملے کا شکار ہو گئیں۔ واقعے میں وہ زخمی ہو گئیں اور انہیں فوری طور پر ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قرة العین بلوچ اپنی ٹیم کے ساتھ ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے دیوسائی کے علاقے میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

کیمپنگ کے دوران اچانک ایک برائون ریچھ نے ان پر حملہ کر دیا جس سے ان کے دونوں بازو زخمی ہوئے۔طبی عملے نے بتایا کہ گلوکارہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم مکمل صحتیابی کے لیے وقت درکار ہوگا۔ واقعے کے بعدمحکمہ وائلڈ لائف اور مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔قرة العین بلوچ کے مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 05/09/2025 - 18:35:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :