ثناء یوسف قتل کیس ، عدالت 20ستمبر کو ملزم پر فرد عائد کریگی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:14

ثناء یوسف قتل کیس ، عدالت 20ستمبر کو ملزم پر فرد عائد کریگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی ہے۔عدالت 20 ستمبر کو ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ہقتہ کو ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے ملزم کو چالان کی نقول فراہم کردی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا واقعہ 2 جون کو اسلام آباد میں جی 13 ون میں پیش آیا تھا۔ملزم کے خلاف 3 جون کو درج کیے گئے مقدمے کے مطابق پیر کی شام 5 بجے حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی۔ 2 گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔مقدمے کے متن کے مطابق ثناء یوسف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ثناء یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔

وقت اشاعت : 13/09/2025 - 16:14:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :