آئٹم سانگ پردہ اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے‘اداکارہ ثناء
جمعہ 3 جولائی 2015 11:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ ”عشق پازیٹو“ کا آئٹم سانگ کوریوگرافی، عکسبندی، میوزک، شاعری اور پرفارمنس سمیت ہر لحاظ سے لاجواب ہے، جو فلم بینوں کو پسند آئے گا۔ فلم اداکار پورا پیکیج ہوتا ہے جو ٹی وی، تھیٹر سمیت ہر میڈیم میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثنا نے کہا کہ آئٹم سانگ پردہ اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے، اسی لیے بالی ووڈ کی طرح پاکستانی فلموں میں بھی اس کا رواج پڑ گیا ہے۔
میڈم سنگیتا جن کی ڈائریکشن میں بہت کام کیا ہے، اس لیے جب انھوں نے ”عشق پازیٹو“ کے آئٹم سانگ کرنے کا کہا تو انکار نہیں کرسکی۔اس آئٹم سانگ کی شاعری اور کمپوزیشن اچھی ہونے کے ساتھ فلمایا بھی بہت اچھا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس کے اچھے یا برے ہونے کے بجائے صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ جس فنکار میں ٹیلنٹ ہوگا تو وہ اس کو ایک چیلنج یا جاب سمجھ کر لے گا، اگر کسی کو کچھ نہیں آتا تو وہ سوائے خامیاں نکالنے کے اور کیا کر سکتا ہے ۔
معمر رانا کے ڈائریکشن کی طرف آنے کے حوالے سے اداکارہ ثنا نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے اور میں اس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ہم سب فنکاروں کو اپنے تجربے کی بنیاد پر فلم اور ٹی وی کے دیگر شعبوں میں بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ میری دو فلموں کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ۔ ان دنوں عید کے حوالے سے تیار ہونے والی دو ٹیلی فلموں اور زیرتکمیل ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگز کر رہی ہوں جب کہ عیدالفطر سے قبل لاہور آوٴں گی جہاں ایک کمرشل شوٹ کے علاوہ عید کی لائیو ٹرانسمیشن کی میزبانی کروں گی۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Rebecca Ferguson
Gal Gadot
Joel Edgerton
Blake Lively
Mehwish Noor
Kumail Nanjiani
Sajal Ali
Rosario Dawson
Shehzad Sheikh
Nancy Meyers
Shia LaBeouf
Kashif Khan
Showbiz News In Urdu
-
گلوکارہ ظل ہما کی برسی 16 مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کا یوم پیدائش کل منایا جائے گا
-
ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کی وجہ سے الحمراعوام کی توجہ کا مرکز ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا
-
پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی بورے والا کے نوجوانوں نے اپنے نام کرلیا
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا77واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
-
بلا وجہ پریشر نہیں لیتی،5 برس تک کام نہ کرنا غیر ارادی بریک تھا، پراچی ڈیسائی
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کاکرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار