آئٹم سانگ پردہ اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے‘اداکارہ ثناء
جمعہ 3 جولائی 2015 11:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ ”عشق پازیٹو“ کا آئٹم سانگ کوریوگرافی، عکسبندی، میوزک، شاعری اور پرفارمنس سمیت ہر لحاظ سے لاجواب ہے، جو فلم بینوں کو پسند آئے گا۔ فلم اداکار پورا پیکیج ہوتا ہے جو ٹی وی، تھیٹر سمیت ہر میڈیم میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثنا نے کہا کہ آئٹم سانگ پردہ اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے، اسی لیے بالی ووڈ کی طرح پاکستانی فلموں میں بھی اس کا رواج پڑ گیا ہے۔
میڈم سنگیتا جن کی ڈائریکشن میں بہت کام کیا ہے، اس لیے جب انھوں نے ”عشق پازیٹو“ کے آئٹم سانگ کرنے کا کہا تو انکار نہیں کرسکی۔اس آئٹم سانگ کی شاعری اور کمپوزیشن اچھی ہونے کے ساتھ فلمایا بھی بہت اچھا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس کے اچھے یا برے ہونے کے بجائے صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ جس فنکار میں ٹیلنٹ ہوگا تو وہ اس کو ایک چیلنج یا جاب سمجھ کر لے گا، اگر کسی کو کچھ نہیں آتا تو وہ سوائے خامیاں نکالنے کے اور کیا کر سکتا ہے ۔
معمر رانا کے ڈائریکشن کی طرف آنے کے حوالے سے اداکارہ ثنا نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے اور میں اس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ہم سب فنکاروں کو اپنے تجربے کی بنیاد پر فلم اور ٹی وی کے دیگر شعبوں میں بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ میری دو فلموں کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ۔ ان دنوں عید کے حوالے سے تیار ہونے والی دو ٹیلی فلموں اور زیرتکمیل ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگز کر رہی ہوں جب کہ عیدالفطر سے قبل لاہور آوٴں گی جہاں ایک کمرشل شوٹ کے علاوہ عید کی لائیو ٹرانسمیشن کی میزبانی کروں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.