پاکستانی خواتین ذہن اور خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں ‘ صنوبر حسین

اتوار 5 جولائی 2015 13:09

پاکستانی خواتین ذہن اور خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں ‘ صنوبر حسین

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) پاکستانی نژاد برطانو ی ماڈل و مس ارتھ کا ٹائٹل جیتنے والی صنوبر حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ذہن اور خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ مس ارتھ کا ٹائٹل جیتنے پر اس اعزاز کو پاکستانی قوم کے نام کرتی ہوں ،لاہور شہر مجھے بہت پسند ہے ،ادھر کے تاریخی مقامات اورلاہوری کھانے انتہائی لذیزہ اور لاجواب ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برٹش نشنیلٹی ہونے کے باوجود خود کو مکمل طور پر روایتی پاکستانی لڑکی تصور کرتی ہوں ،اسلام وہ واحد مذہب ہے جو عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں برابر حقوق دیتا ہے ۔

وقت اشاعت : 05/07/2015 - 13:09:50