اداکار ٹائیگر شروف کے کیرالہ کے خفیہ دورے

پیر 6 جولائی 2015 15:51

اداکار ٹائیگر شروف کے کیرالہ کے خفیہ دورے

ممبئی۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف ‘ کیرالہ کا متعدد بار خفیہ دورہ کر چکے ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اپنی دوسری فلم ”باغی “ جو کہ ساجد نادیہ وال کی ہدایات کردہ ہے کی عکس بندی میں مشغول ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم کی عکس بندی کے دوران جب بھی انہیں موقع ملا ہے وہ کیرالہ کے خفیہ دورے کرچکے ہیں ‘ وہ متعدد بار کیوں کیرالہ گئے اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ ممکن ہے وہ کیرالہ کی خوبصورتی سے متاثر ہیں ‘ ان کے چند دوست احباب کے علاوہ یہ راز کسی پر افشاں نہیں ہوا ۔ فلم میں ٹائیگر کی ہیروئن شردھا کپور ہیں۔فلم کی نصف عکس بندی مکمل ہو چکی ہے بقیہ فلم کی عکس بندی جلد ہی مکمل کرلی جائے گی

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 15:51:07

Rlated Stars :