ذہنی صحت کی خاطر علیحدگی لی اب خوف میں مبتلا ہوگئی ہوں، شرمین علی

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:59

ذہنی صحت کی خاطر علیحدگی لی اب خوف میں مبتلا ہوگئی ہوں، شرمین علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) اداکارہ شرمین علی نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کی خاصر علیحدگی لی مگر اب خوف میں مبتلا ہوگئی ہوں،اب میری زندگی میں کوئی شخص آجائے میں اسے کھونے سے ڈرتی ہوں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شرمین علی نے کہا کہ علیحدگی کے موضوع پر بات کرنا میرے لئے بہت مشکل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے علیحدگی کا فیصلہ اپنی ذہنی صحت کی خاطر لیا، اس وقت ہر ایک نے میری مخالفت کی تھی لیکن مجھے یہی ٹھیک لگا تھا، میں اتنی مضبوط تھی کہ مجھے لگا کہ میں سب سنبھال لوں گی اور کافی حد تک خود کو سنبھالا بھی لیکن اس کے بعد میں زندگی میں تنہاء ہوگئی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب زندگی میں تنہائی کا سامنا کیا اس کے بعد میں اتنی مضبوط نہیں رہی، اب اگر میری زندگی میں کوئی دوست یا انسان آجائے تو میں اسے کھونے کے خوف میں مبتلا ہوجاتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوف اس قدر مجھ پر حاوی ہوجاتا ہے کہ میں بالکل ڈور میٹ بن جاتی ہوں، جب آپ ایسا کرتے ہیں تو دوسرا آپ کی عزت کرنا چھوڑ دیتا ہے، یہی میرے ساتھ بھی ہوا۔
وقت اشاعت : 15/10/2025 - 22:59:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :