معروف اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ” مہندی والی رات“ تیار ہوگیا جلد ریلیز کیا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 15 اکتوبر 2025 18:36

معروف اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ” مہندی والی رات“ تیار ہوگیا جلد ریلیز کیا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء) معروف اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ” مہندی والی رات“ تیار ہوگیا جلد ریلیز کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق ماڈلنگ اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی شاندار آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ فضا علی کا ایک اور شاہکار ویڈیو سونگ ” مہدی والی رات“ ریلیز ہونے کےلئے ویڈیو کا پوسٹر جاری کردیا گیا گانے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے اس گانے کی لانچنگ تقریب رواں ماہ منعقد کی جائے گی جس میں گلوکارہ فضا علی سمیت شوبز سے وابستہ شخصیات شریک ہونگی اس ویڈیو سونگ کو ہدایتکار عادل عسکری نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کا میوزک موسیقار تابو نے ترتیب دیا ہے اس گانے کو شادی بیاہ کی منابت سے پاکستانی کلچر کو دیکھاتے ہوئے عکسبند کیا گیا ہے اس سے قبل بھی گلوکارہ فضاعلی شادی بیاہ کے حوالے سے ویڈیو سونگ بناچکی ہے ان کا گانا ”سہرا“ جس کو لاکھوں افراد کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوچکی جو نہ صرف پاکستان بلکے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے جبکہ گلوکارہ فضا علی کے گانے ،، مکھی،،شالہ، چاندنی ، دور نہ جاں،رنگ رلیاں، رات، بے وفا، کو بھی خاصی مقبولیت مل چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 15/10/2025 - 18:36:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :