وریشیام میں تبو کے علاوہ کوئی اداکارہ پولیس آفیسر کا کردار اتنی خوبصورتی سے نہیں نبھا سکتی تھی ، اجے دیوگن

ہفتہ 11 جولائی 2015 15:18

وریشیام میں تبو کے علاوہ کوئی اداکارہ پولیس آفیسر کا کردار اتنی خوبصورتی سے نہیں نبھا سکتی تھی ، اجے دیوگن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء)بالی ووڈ اداکار ا جے دیوگن نے کہا ہے کہ فلم ” وریشیام“ میں اداکارہ تبو کے علاوہ کوئی اداکارہ خاتون پولیس آفیسر کا کردار اتنی خوبصورتی سے نبھا نہیں سکتی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم وریشیا میں خاتون پولیس آفیسر کے کردار کیلئے اداکارہ تبو کے علاوہ کوئی بہترین انتخاب ہو ہی نہیں سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تبو نے جاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے اس کردار میں جان ڈالی ہے جس پر وہ انہیں سراہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی انسانی جذبات کی ہے یہ ایک ایسی خاتون پولیس آفیسر کی کہانی ہے جو کبھی ہار نہیں مانتی اور جیتنے کیلئے جان کی بازی لگادیتی ہے فلم 31 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 11/07/2015 - 15:18:13

Rlated Stars :