کامیڈی سے بھرپور فلم ''مینینز'' امریکا بھر میں نمائش کیلئے پیش

ہفتہ 11 جولائی 2015 15:20

کامیڈی سے بھرپور فلم ''مینینز'' امریکا بھر میں نمائش کیلئے پیش

لاس اینجلس: (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ''مینینز'' امریکا بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔فلم مینینز کی کہانی رنگا رنگ دنیا سے شہر کی دنیا میں آنے والے ننھے کارٹون کرداروں کے گرد گھوم رہی ہے جن کو اپنے نئے ماسٹر کی تلاش ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ماسٹر کی کھوج کیلئے وہ خطرے کا سامنا کرتے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری کیل بالڈا اور پیئیر کو فن نے کی ہے۔ فلم میں مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فلمی پنڈتوں نے فلم کے اچھے بزنس کی پیش گوئی کی ہے۔

وقت اشاعت : 11/07/2015 - 15:20:39