سکرپٹ رائٹرز کو انکی سخت محنت کا کریڈٹ دینا چاہئے، امیتابھ بچن

اتوار 12 جولائی 2015 14:20

سکرپٹ رائٹرز کو انکی سخت محنت کا کریڈٹ دینا چاہئے، امیتابھ بچن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ سکرپٹ رائٹرز کو انکی سخت محنت کا کریڈٹ دینا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے اپنی ہٹ فلم ” پیکو “ کی ڈی وی ڈی کی لانچ کے موقع پر ساتھی اداکار عرفان خان اور ہدایتکار شوجیت سرکار کے ہمراہ کہی ۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ پہلے کے مقابلے میں آج کل سکرپٹ رائٹرز بہتر ہیں ، تو انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بہت اچھی فلمیں بہت تاخیر سے ریلیز ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکرپٹ رائٹرز کو بھی انکی محنت کا صلہ ملنا چاہئے کیونکہ انکے بغیر فلم نا مکمل ہے ۔ واضح رہے کہ فلم ” پیکو“ 8مئی کو سینما گھروں کی زینت بنی اور 100کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے ۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 14:20:48

Rlated Stars :