ڈالر گرل کی دریا دلی…رہائی کی خوشی میں ایان علی نے جیل میں 5لاکھ روپے عیدی بانٹ دی

جمعہ 17 جولائی 2015 13:23

ڈالر گرل کی دریا دلی…رہائی کی خوشی میں ایان علی نے جیل میں 5لاکھ روپے عیدی بانٹ دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) ڈالر گرل کی سخاوت‘رہائی کی خوشی میں ایان علی نے جیل میں 5لاکھ روپے عیدی بانٹ دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایان علی کے وکلاء نے سرتوڑ کوشش کی کہ ماڈل ایان علی کو آج ہر صورت رہائی مل جائے مگر ان کی ضمانت کا مرحلہ مختلف شکلیں اختیار کرتا رہا اور اب اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ ماڈل ایان علی کی رہائی سے پہلے معمولی جرائم میں ملوث 70 قیدیوں کو رہا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایان علی نے اڈیالہ جیل میں قیدی خواتین سے الوداعی ملاقاتیں کیں جس دوران جیل اہلکاروں نے انہیں مبارکباد بھی دی اور تحائف بھی دیئے ۔ رہائی کے لمحات قریب آنے اور عید کی خوشی میں ایان علی نے جیل میں 5لاکھ روپے کی عیدی بانٹ دی جبکہ وارنٹ آفس میں خصوصی رقم تقسیم کی گئی۔

وقت اشاعت : 17/07/2015 - 13:23:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :