بھارتی حکومت نے ٹرین پر شوٹنگ کا کرایہ دوگنا کردیا

منگل 21 جولائی 2015 17:01

بھارتی حکومت نے ٹرین پر شوٹنگ کا کرایہ دوگنا کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) بھارتی وزارت ریلوے نے ٹرین پر شوٹنگ کے مناظر کیلئے روزانہ کے کرائے میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ساڑھے چار لاکھ روپے یومیہ کردیا ہے۔ موجودہ کرایہ دو لاکھ تیس ہزار روپے ہے۔ نیا کرایہ نامہ یکم اگست سے نافذ العم ہوگا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ٹرین کی چھتوں کو خوب اہمیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

خواہ ہیرو اور ولن کے بیچ لڑائی دکھانی ہو یاپھر شاہ رخ خان ، ملائیکہ اروڑا پر ”چھیاں چھیاں“ کی شوٹنگ کرنا ہو، بھارتی ڈائریکٹرز کی پہلی ترجیح ٹرین ہی ہوتی ہے۔

نئے کرائے نامے کے تحت زیادہ سے زیادہ چار بوگیوں والی براڈ گیج ٹرینوں کا فی کلومیٹر کرایہ 1044روپے ہوگا جبکہ نیرو گیج ٹرینوں کیلئے یہی کرایہ 1628ہوگا۔ فی الحال یہ کرائے بالترتیب597اور866روپے ہیں۔ڈائننگ ، کچن، پینٹری کار کوچز کیلئے علیحدہ سے کرائے لئے جائیں گے۔اس کے علاوہ سیکیورٹی ڈپازٹ کی فیس اڑھائی لاکھ دینا ہوگی جبکہ تیس فیصد سروس چارجز اور پہاڑی علاقوں میں نیرو گیج ٹرینوں کے اخراجات کے مد میں بیس فیصد اضافی سرچارج وصول کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/07/2015 - 17:01:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :