امریکی باکس آفس پر سپر ہیرو آنٹ مین کا راج

بدھ 22 جولائی 2015 13:56

امریکی باکس آفس پر سپر ہیرو آنٹ مین کا راج

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) امریکی سینما گھروں میں سپر ہیرو آنٹ مین بھی چھاگیا، فلم آنٹ مین نے اب تک گیارہ کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا،سپرمین،اسپائیڈر مین اور بیٹ مین کے بعد آنٹ مین بھی مداحوں کے دلوں پر چھا گیا، فلم آنٹ مین امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچارہی ہے،فلم آنٹ مین نے ریلیز سے اب تک چار روز میں گیارہ کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کمالئے،جبکہ ویک اینڈ پر سب سے زیادہ دیکھنے والی فلم بن گئی، فلم نے اتوار کے روز پانچ کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کا بزنس کیا،فلم آنٹ مین کی کہانی کامک بک سے لی گئی ہے، فلم کے مرکزی کردار کا لباس اسے چیونٹی کے سائز میں تبدیل کردیتا ہے، جو اپنی طاقت سے دنیا کو دشمنوں سے محفوظرکھتا ہے ،ہدایتکار پیٹن ریڈ کی فلم میں سپر ہیرو کا کردار مائیکل ڈوگلس نے نبھایا ہے۔

وقت اشاعت : 22/07/2015 - 13:56:26