چاند نواب کو کامیابی دلانے والی ان کی اہلیہ خود اس دنیا میں نہ رہی

جمعرات 23 جولائی 2015 12:28

چاند نواب کو کامیابی دلانے والی ان کی اہلیہ خود اس دنیا میں نہ رہی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان سے اگر کسی کو سب سے زیادہ شہرت ملی تو وہ پاکستانی رپورٹر چاند نواب ہیں لیکن چاند نواب کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ جس کی وجہ سے انہیں یہ شہرت اور کامیابی ملی وہ خود اس دنیا میں نہیں رہی۔پاکستان میں پرائیویٹ چینلز کا دور شروع ہونے پر شاید سب سے پہلا پرائیویٹ نیوز چینل انڈس نیوز تھا۔

انڈس نیوز کے رپورٹر چاند نواب نے عید کے موقع پر ویڈیو بیپر ریکارڈ کروایا، کراچی کے ریلوے سٹیشن پر بیپر ایسے ریکارڈ کیا گیا کہ بیک گراوٴنڈ میں گاڑی گزر رہی تھی۔ اس بیپر میں چاند نواب نے بے شمار غلطیاں کیں، بار بار ریکارڈنگ کرائی اور ہر بار غلط کرائی، اس وجہ سے یہ ویڈیو ایسے وائرل ہوئی کہ چاند نواب کی ملازمت چلی گئی، کئی دن تک وہ گھر سے باہر نہ نکل سکے۔

(جاری ہے)

پھر سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان سامنے آئی تو اس میں نواز الدین صدیقی کو پاکستانی رپورٹر چاند نواب کے طور پر پیش کیا گیا اور اسی مزاحیہ پل کو پھر سے فلم کا حصہ بنایا گیا۔ چاند نواب کو شہرت ملی اور اب جگہ ان کا ذکر ہے۔ کئی ٹی وی چینلز انہیں اپنے شوز میں بلا چکے ہیں، ایسے ہی ایک شو میں انہوں نے بتایا کہ نہ صرف انہیں ڈراموں اور فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے بلکہ انہیں ایک چینل نے اڑھائی لاکھ روپے میں بطور رپورٹر کام کی پیشکش بھی کی ہے

وقت اشاعت : 23/07/2015 - 12:28:15

Rlated Stars :