قطرینہ کیف بجرنگی بھائی جان نہ دیکھنے والی واحد لڑکی

ہفتہ 1 اگست 2015 20:45

قطرینہ کیف بجرنگی بھائی جان نہ دیکھنے والی واحد لڑکی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)کیا آپ جانتے ہیں کہ قطرینہ کیف نے ابھی تک سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نہیں دیکھی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام کے دوران جب قطرینہ سے بجرنگی بھائی جان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا: ’نہیں، میں نے ابھی تک وہ فلم نہیں دیکھی ہے۔ لیکن میں اس فلم کو ایک دو دنوں میں ضرور دیکھنے والی ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیف علی خان نے مجھ سے کہا کہ ’میں اس ملک میں واحد لڑکی ہوں جس نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی ہے۔خیال رہے کہ سیف علی خان اور قطرینہ کیف فلم ’فینٹم‘ میں ایک ساتھ آ رہے ہیں اور اسی فلم کے ٹریلر کے لانچ کے وقت سیف نے قطرینہ سے مزاقاً یہ بات کہی تھی کیونکہ قطرینہ کیف کبھی سلمان کے بہت قریب ہوا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم قطرینہ کیف نے کہا کہ ’کبیر (فلم کے ڈائریکٹر) نے انھیں اس فلم کا تھوڑا تھوڑا حصہ، کوئی شاٹ، کوئی گیت دکھایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ انھوں نے مجھے اس فلم میں آنے والی ایک ننھی سی لڑکی کو بھی دکھایا اور کہا کہ وہ تمہاری طرح نظر آتی ہے۔ہم لوگ اتنے اچھے دوست ہیں تو اب ہر چیز ساتھ ساتھ کریں گے۔سلمان خان کی ’سلطان‘ اور شاہ رخ کی ’رئیس‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہو نے والی ہے۔سلمان خان اور شاہ رخ اپنی دوستی اور دشنمی دونوں کو نبھانے کے سلسلے میں سرخیوں میں رہے ہیں۔

دونوں کی اگلی فلم عید کے موقعے پر ریلیز ہو رہی۔ سلمان خان کی ’سلطان‘ اور شاہ رخ کی ’رئیس‘ دوڑ میں شامل ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں میں ٹکر ہوگی۔اس بابت شاہ رخ خان نے اپنے انداز میں جواب دیا ’پہلے تو میں یہ کہہ دوں کہ یہ کلیش (ٹکراؤ) نہیں ہے۔ اور ان دونوں فلموں میں شامل زیادہ تر لوگ دوست ہیں۔چاہے میں پروڈیوس کروں یا سلمان اداکاری کریں۔

وقت اشاعت : 01/08/2015 - 20:45:35

Rlated Stars :