بھارتی فلم انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسا مقام کوئی اور حاصل نہیں کرسکتا‘ ابھیشک بچن

منگل 4 اگست 2015 13:39

بھارتی فلم انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسا مقام کوئی اور حاصل نہیں کرسکتا‘ ابھیشک بچن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ بھارتی انڈسٹری میں ان کے والد اور لیجنڈاداکار امیتابھ بچن جیسا مقام کوئی اور نہیں حاصل کر سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے بات چیت میں ابھیشک بچن نے کہا کہ ان کے والد امیتابھ نے ”دیوار“، ” زنجیر“ ”شعلے “ اور ان جیسی متعدد بلاک بسٹر فلمیں کیں اور میں نے کبھی نہیں سوچا کہ انڈسٹری میں ان جیسا مقام حاصل کر سکوں گا۔

انھوں نے کہا کہ صرف وہ ہی نہیں بلکہ کوئی بھی ان جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن سوچ کی طرح ہیں جس کی روشنی سے ہم جیسے بہت سارے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ عمر کے اس حصے اور انڈسٹری میں موجودہ مقام پر ہونے کے باوٴجود امیتابھ اپنے اندر کے ٹیلنٹ کونکھارنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 13:39:02

Rlated Stars :