بھارتی فلم ’’فینٹم ‘‘کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کل ہو گی

اتوار 9 اگست 2015 16:30

بھارتی فلم ’’فینٹم ‘‘کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کل ہو گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید کی طرف سے بھارتی فلم ’’فینٹم‘‘ کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی سماعت کل پیر کو ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال درخواست پر سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی فلم ’’فینٹم‘‘ پاکستان مخالف ہے ،اس فلم میں پاکستان اور حافظ محمد سعید کے خلاف پروپیگنڈہ اور نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔متنازعہ فلم کی ریلیز سے پاکستان میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے اس کی پاکستان میں نمائش کو روکا جائے۔

وقت اشاعت : 09/08/2015 - 16:30:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :