بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی فلم میں فرانسیسی بولتے ہوئے نظر آئیں گے

بدھ 12 اگست 2015 14:44

بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی فلم میں فرانسیسی بولتے ہوئے نظر آئیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ خان جو ہر فلم میں کچھ نئے ہی انداز میں نظر آتے ہیں اس بار اداکار اپنی نئی آنے والی فلم “پریم رتن دھن پایو” میں فرانسیسی بولتے ہوئے نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم “پریم رتن دھن پایو” میں دوہرا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس میں سے ایک کردار بادشاہ کا بھی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب کا منظر بھی ہے اس سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے شیش محل بنایا گیا ہے۔ سین کے دوران سلمان خان کی بادشاہ کی حیثیت سے فرانسیسی زبان میں مکالمے ادا کریں گے۔ فرانسیسی زبان میں سلمان خان کے ڈائیلاگ کی صحیح ادائیگی کے لئے اس زبان کے ماہر استاد کی خدمات حاصل کی گئیں جس نے انہیں جملوں کی ادائیگی کے لئے صحیح تلفظ سکھایا اور سلو میاں نے بھی اس کے لئے خوب محنت کی ہے۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 14:44:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :